*تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقے کوٹلہ سوئیاں کے رہائشی پر تشدد کا معاملہ ڈی پی او گجرات کا واقعہ پر نوٹس، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، 2 ملزمان گرفتار*
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقے کوٹلہ سوئیاں میں ایک شہری پر تشدد کا واقع سامنے آیا۔پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کیں۔
واقع میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر لیا۔چھاپے مار ٹیمیں تشکیل دے کر 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔گرفتار ملزمان میں 1 محمد ندیم ولد محمد بوٹا .2 زاہد ولد عزیز محمد اقوام گجر سکنائے لوہسر کلاں شامل ہیں۔
جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے۔واقع میں ملوث 8 ملزمان نے عدالت سے عبوری ضمانتیں حاصل کر رکھی ہیں۔
کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
