12 ہزار روپے وصول کرلیں، احساس امداد پروگرام کا میسج احسن اقبال کو بھی آ گیا
نارووال: احساس پروگرام کی امدادی رقوم 12000 روپے کی وصولی کا میسج مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو بھی آ گیا۔
نارووال سے رکن قومی اسمبلی، سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو بھی ان کے موبائل فون پر میسج ملا ہے کہ احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے وصول کریں، اگر انہوں نے پہلے وصول کر لئے ہیں تو یہ میسج ضائع کر دیں۔
احساس امداد پروگرام کا میسج ملنے پر مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں ۔ انداز کریں کیسے پیسے بانٹےجا رہے ہیں۔ احسن اقبال کا ٹویٹر پر میسج دیکھ کر پاکستان کے شہری بھی حیران رہ گئے ہیں۔
Ahsan Iqbal
✔
@betterpakistan
اندازہ کریں کیسے پیسے بانٹے جارہے ہیں یا احساس امداد کے نام پر فراڈ ہو رہے ہیں- یہ میسج میرے فون پر آیا ہے-
View image on Twitter
5,322
5:56 PM – May 5, 2020
Twitter Ads info and privacy
7,028 people are talking about this
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ملک گیر لاک ڈاؤن جاری ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ غریب محنت کش بے روزگار ہو گئے تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے غریبوں محنت کشوں اور دیہاڑی دار افراد کی مالی امداد کیلئے احساس امداد پروگرام کے تحت 12000 روپے فی خاندان امداد کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
احساس امداد پروگرام کے تحت جن افراد کو رقوم کی ادائیگی کرنا مقصود ہوتی ہے ان کو بذریعہ میسج آگاہ کر دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے قریبی احساس امداد سینٹر سے رقم وصول کر لیں۔