BBC Urdu TV

109ویں مفت آئی/ میڈیکل کیمپ میں 490 مریضوں کا معائنہ ، 109 مریضوں میں موتیا کی تشخیص

109ویں مفت آئی/ میڈیکل کیمپ میں 490 مریضوں کا معائنہ ، 109 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کیگئی۔۔ زاہد رحیم۔

ممتاز سماجی رہنما واسپورٹس لور گلفراز احمد خاں کا انسانیت کی بےلوث خدمات پر زاہد رحیم اور انکی ٹیم کو خراج تحسین
تمام ضرورتمند آنکھوں( موتیا) کے مریضوں کا جمعہ کو عقیلہ لطیف ہسپتال میں امریکن لینس کے ساتھ بالکل مفت آپریشن کیا جائیگا۔

کراچی( نمائندہ خصوصی)

خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن( رجسٹرڈ) کے بانی و چیئرمین ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی کی زیر سرپرستی، ال انصار ویلفیئر ایسوسی ایشن چمن کالونی کے تعاون سے 109 ویں مفت آئی/ میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں آئی سرجن ڈاکٹر شایان شادمانی کی ٹیم، ڈینٹسٹ ڈاکٹر محمد علیم شمسی، سونولوجسٹ ڈاکٹر عبداللہ بن زبیر، ماہر غذا، ڈاکٹر فہیم رضا، محمدوسیم نے تقریبا” 490″ مریضوں کا معائنہ کیا اور 109 مرد و خواتین میں موتیا کی تشخیص کی۔تمام ضرورتمند مریضوں کی آنکھوں ( موتیا ) کا آپریشن بمعہ امریکن فولڈایبل لینس جمعہ کے روز عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی میں بالکل مفت کیا جائیگا ,جنرل اوپی۔ڈی اورآنکھوں کے ضرورتمند مریضوں کو ادویات بھی مفت فراھم کیگئیں نیشنل بنک آفیسر ایسوسی ایشن کے سابق سکریٹری، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سکریٹری گلفراز احمد خان نے ، کیمپ آرگنازئیزر زاہد رحیم، ال انصار ویلفیئر کے صدر شاہد انصاری اور سندھ ریسکیئو کمشنر محمد طاہر شیخ کے ہمراہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا۔ گلفراز احمد خان نے اس موقع پر خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم اور ا نکی ٹیم سمیت تمام ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف، والیئنٹرز کی بے لوث سماجی اور انسانیت کی خدمت پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔محمد طاہر شیخ نے سماجی رہنما زاہد رحیم کو سماجی خدمات پر اسکاوٹس کی جانب سے بیج پیش کیا۔ کیمپ میں خدمت عوام ویلفئئر آرگنائیزیشن کے وسیم الدین، سید عادل نور،میمون اسلام ، حنا، عبدالباری ، مہران قریشی ، محمد شکیل اشرفی اور عبدالقادر خاصخیلی نے خدمات انجام دیں۔کیمپ آرگنائیزر زاہد رحیم نے ال انصار ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر شاہد انصاری، عرفان انصاری، راحیل انصاری اور دیگر کا میڈیکل کیمپ کے بہترین انتظامات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Exit mobile version