
105 ویں مفت میڈیکل کیمپ میں 310 مریضوں کا معائنہ 47 میں موتیا کی تشخیص کیگئی۔ زاہد رحیم
ڈاکٹر رمشا، ڈاکٹر تنویر حیدر، ڈاکٹر عبداللہ، ڈاکٹر اقبال نے خدمات انجام دیں۔
کیمپ آرگنائزر زاہد رحیم ، ڈاکٹر رمشاء فہد، آشکار حسین اور ڈاکٹر تنویر نے ربن کاٹ کر کیم کا افتتاح کیا۔
صحافی ظہیر احمد میمن، محب اللہ شاہ، سماجی کارکنوں سلیم جے میمن، جاوید سعید، کامران جعفری , ظفر چشتی و دیگر کادورہ ۔
کراچی (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
خدمت عوام عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی و چیئرمین ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے . عقیلہ لطیف میموریل ہسہتال نارتھ کراچی کی زیر سرپرستی، ڈاکٹر عیسی’ لیب ملیر کے اشتراک اور رومی میڈیکل سینٹر کے تعاون سے 105 ویں مفت آئی/ میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس میں فزیشن ڈاکٹر سید تنویر حیدر ، ڈاکٹر اقبال سونو لو جسٹ ڈاکٹر عبداللہ بن زبیر، گائنولوجسٹ ڈاکٹر رمشا آشکار اور ًڈاکٹر شایان شادمانی کی ٹیم نے 310 مریضوں کا معائنہ کیا اور تشخیص کے بعدان کو مفت ادویات فراھم کیگئیں۔ 47 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کیگئی جنکا عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی میں امریکن لینس کے ساتھ بالکم مفت آپریشن کیا جائیگا۔ ڈاکٹر عیسی’ لیبارٹری ملیر برانچ کی جانب سے نسیم خان اور ان کی ٹیم نے بلڈ شوگر، بی ایم۔ ڈی اور بی۔ایم۔آئی ٹیسٹ بالکل مفت کیا اور ڈاکٹر فہیم رضا خاں نے دوائیں تجویز کی اور مریضوں کی کونسلنگ کی۔ صحافی ظہیر احمد میمن، محب اللہ شاہ، سماجی کارکنوں سلیم جے میمن، جاوید سعید، کامران جعفری , ظفر چشتی و دیگر نے مفت آئی/ میڈیکل کادورہ کیا۔ جبکہ خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے والیئنٹرز سید عادل نور، وسیم الدین، میمون اسلام ،طحہ’ مجاہد، حمزہ انیس ، محب اللہ خاں ، محمد شکیل نے بھی کیمپ خدمات انجام دیں کیمپ آرگنائیزر زاہد رحیم نے رومی میڈیکل سینٹر کے شفیق صاحب ، شہ روز ، ڈاکٹر سید تنویر، ڈاکٹر رمشاء ڈاکٹر عیسی’ لیب ملیر کے کلسٹر منیجر انور شیخ اور دیگر ڈاکٹرز اور خدمات انجام دینے والے اسٹاف کا کیمپ کو کامیابی سے ہمکنار کرنے اور مکمل تعاون کرنے اور معزز مہمانان گرامی کا حوصلہ افزائی کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ انشاء اللہ آپ کے تعاون سے آئندہ بھی انسانیت کی خدمت کا یہ سفر جاری رہیگا۔
