BBC Urdu TV

04 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر قیادت شہدائے

04 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر قیادت شہدائے جہلم پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شہدائے پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں دیوانِ سعید گولڈ مارکی میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،

ڈی پی او جہلم شہداء کے اہلِ خانہ سے اُن کی خیریت دریافت کی،تحائف پیش کیے گئے اور بلند درجات کے لیے دعا کی گئی،

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، معروف مذہبی اور روحانی شخصیت بابا عرفان الحق صاحب، اے ایس پی صاحبان،ایس ڈی پی اوز صاحبان،ایس ایچ اوز،صدر انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی،عوامی نمائندگان اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی،

معزز شرکاء نے فرداً فرداً محکمہ پولیس کے کارہائے نمایاں ، شہداء کی قربانیوں اور پنجاب پولیس جہلم کی خدمات کو سراہتے ہوئے پولیس کے عزم و ہمت اور حوصلوں کو داد تحسین پیش کیا،

شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہدائے پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،

شہداء پولیس کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version