BBC Urdu TV

04 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

04 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر قیادت شہدائے جہلم پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا، شہداء کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے علی الصبح قرآن خوانی اور یادگار شہدا پر سلامی پیش کی گئی،

منسٹر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کی یوم شہداء پولیس کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں ڈی پی او جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کے ہمراہ خصوصی شرکت،

وزیر ٹرانسپورٹ نے شہداء کی فیملیز سے ملاقاتیں کی، شہداء کا وارث ہونے پر مبارکباد پیش کی، پھولوں کے گلدستے اور تحائف تقسیم کیے،

شہداء پولیس ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے اپنا خون دیکر ملک و ملت کے باغیچے کی آبیاری کی،

شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے،منسٹر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان

بعد ازاں شہدائے پولیس کی فیملیز کے اعزاز میں کوہ نور میرج ہال میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتام پر شہدائے پولیس کے اہل خانہ اور مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ،

تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان، معروف مذہبی اور روحانی شخصیت بابا جی پیر عرفان الحق ، ممبر نیشنل اسمبلی بلال اظہر کیانی ، عوامی نمائندگان نے بھی شرکت کی،

معزز شرکاء نے فردا فردا محکمہ پولیس کے کارہائے نمایاں ، شہداء کی قربانیوں اور پنجاب پولیس جہلم کی خدمات کو سراہتے ہوئے پولیس کے عزم و ہمت اور حوصلوں کو داد تحسین پیش کیا،

شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہدائے پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،

شہداء پولیس کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں ، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version