BBC Urdu TV

04 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

04 اگست یوم شہدائے پولیس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس لائنز جہلم میں ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی زیر قیادت شہدائے جہلم پولیس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد،

شہداء کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لئے علی الصبح قرآن خوانی اور یادگار شہدا پر سلامی پیش کی گئی،

شہداء پولیس ہمارا وہ اثاثہ ہیں کہ جنہوں نے اپنا خون دیکر ملک و ملت کے باغیچے کی آبیاری کی،

شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہو گئے،

شہداء پولیس کی لازوال قربانیاں جہلم پولیس اور جہلم کے عوام پر قرض ہیں، شہدائے پولیس نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم ملک و ملت کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،

شہداء پولیس کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں ، جنہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، شہداء محکمہ پولیس کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے، ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو

Exit mobile version