BBC Urdu TV

📰 راولپنڈی تحصیل آفس اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج سے محروم، شہری مشکلات کا شکار

📰 راولپنڈی تحصیل آفس اراضی ریکارڈ سنٹر انچارج سے محروم، شہری مشکلات کا شکار

راولپنڈی:
تحصیل آفس اراضی ریکارڈ سنٹر میں انچارج کی عدم تعیناتی کے باعث شہری شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ زمینوں کے انتقالات، فرد ملکیت اور دیگر اہم امور رکے پڑے ہیں جس سے عوامی پریشانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کئی روز سے روزانہ چکر لگانے کے باوجود مسائل حل نہیں ہو رہے۔

لینڈ ریکارڈ آفس میں عملہ موجود ہونے کے باوجود اختیارات نہ ہونے پر کسی قسم کی فائل پر کارروائی نہیں ہو پا رہی۔

عوامی حلقوں نے ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سنٹر میں مستقل انچارج تعینات ہو اور عوام کو ریلیف مل سکے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ زمینوں کے لین دین اور وراثتی انتقالات میں تاخیر ان کے لیے معاشی اور سماجی مسائل پیدا کر رہی ہے۔

Exit mobile version