یہ ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا مہمان خانہ جس میں غریب کو دو وقت کا کھانا اور رہائش بآسانی مل رہی ہے الحمدُاللّہ)
چیئرمین وزیر اعلی پنجاب شکایت سیل راولپنڈی ڈویژن محمد اکبر خان تنولی کا راولپنڈی راجہ بازار میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے قائم کی گئی پناہ گاہ کا سرپرائز وزٹ
اس موقع پر محمد اکبر خان تنولی نے پناہ گاہ کے کچن اور کھانے کے معیار کو چیک کیا اور اطمینان کا اظہار ظاہر کیا دوران سرپرائز وزٹ پناہ گاہ میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی اور ان سے پناہ گاہ میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا اب تک اس پناہ گاہ میں 86702 لوگ قیام کر چکے ہیں پناہ گاہ میں آنے والے مستحق لوگ آسانی سے اپنی انٹری کروا سکتےہیں
اس موقع پر محمد اکبر خان تنولی کا کہنا تھا آج وہ ریاست مدینہ ہم لوگوں کی نظروں کے سامنے ہے جس کا عمران خان نے وعدہ کیا تھا بے آسرا اور بے سہارا لوگ باعزت طریقے سے دو وقت کا کھانا اور رہائش حاصل کر رہے ہیں عمران خان نے پاکستانی غریب عوام کے لیے ہر وہ کام کرکے دکھایا جو دنیا کے بڑے بڑے ترقی یافتہ ممالک ابھی تک نہیں کر سکے
رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی
