یہ تو بڑی فکر انگیز بات ھے کہ میڈیا مالکان نے جس قدر نا انصافی ظلم و بربریت پر منبی ڈاؤن سائزنگ کرکے بیشمار چینلز کے انتہائی سینئرز ترین مخلص ایماندار ملازمین کا معاشی قتل کیا اور ان کے جائز حقوق سلب کیئے تب اس وقت حامد میر سمیت بڑے بڑے اینکرز کیوں خاموش رہے اور ابتک کیوں خاموش ہیں ____
خدارا حکومتِ وقت کب اور کس وقت ان ظالمین مالکان کا احتساب اور آڈٹ کریں گے یقیناً حکومت کی جانب سے میڈیا انڈسٹری میں عدل و انصاف کو قائم کرنے پر یہ مالکان اپنے بے ضمیر اینکروں کو شور مچانے پر مجبور کردیں گے یاد رہے یہی اینکرز اور افسران صحافیوں اور میڈیا ملازمین کے حقوق میں رکاوٹ بنے ھوئے ہیں۔ خدا کے واسطے اس بابت پاکستان بھر کے یوجیز اور کلبس میڈیا مالکان کی گود میں نہ بیٹھیں بلکہ ہزاروں میڈیا پرسن کے حقوق کے تحفظ کیلئے متحد رہیں اور میڈیا میں میرجعفر’ میرصادق کا بھی محاسبہ کریں جو عام میڈیا پرسن کے حقوق پر قدغن لگانے پر باز نہیں آرھے۔
جاوید صدیقی سینئر صحافی و کالمکار ایگزیکٹو ممبر کرچی یونین آف جرنلسٹ دستور گروپ کراچی; ممبر کراچی پریس کلب۔۔۔۔!!
