یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن منانے کا مقصد شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو سلام پیش کرنا ہے جنہوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے لیے نتیجہ خیز جدوجہد کی
سوہاوہ (بابر کیانی) تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پریس کلب کے سرپرست اعلیٰ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج مزدوروں کا دن منایا جارہا ایک طرف مزدوروں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے تو دوسری طرف یہی مزدور پیٹ پالنے کےلیے گرمی کی شدت اور سردی کی پروا کیے بغیر سخت مشقت میں مگن رہتا ہے۔ مزدور آج بھی اپنی محنت کا مناسب معاوضہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ہر سیاسی جماعت مزدوروں کی ترجمانی کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے مگر اقتدار میں آنے کے بعد وہی جماعت صرف سالانہ بجٹ میں اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برار دیہاڑی دار مزدور کی تنخواہ میں اضافہ کر کے مزدور دوست ہونے کا دعویٰ کرتی ہے۔
