یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے۔پیوٹن
کوئی ملک دوسرے کے نقصان پر اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔روسی صدر کا ایس سی او سے خطاب
تیانجن(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے۔چین کے شہر تیانجن میں ایس سی او اجلاس سے خطاب میں پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں بحران حملےسے نہیں بلکہ کیف میں مغربی اتحادیوں کی حمایت یافتہ بغاوت سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ مغرب کی یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں یوکرین بحران کی وجوہات میں سے ایک ہے، یوکرین میں بحران کی بنیادی وجوہات کو حل اور سکیورٹی کا توازن قائم کرنا ضروری ہے۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اس اصول پر قائم ہے کہ کوئی ملک دوسرے کے نقصان پر اپنی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔
