یوکرین کا بڑا حملہ، روسی آئل ریفائنری کو نشانہ بنا ڈالا۔
حملے سے کسی کو بھی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ علاقائی حکام
کیف(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یوکرین نے بڑا حملہ کرتے ہوئے روسی ریفائنری کو نشانہ بنا ڈالا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ طور پر روس کی سب سے بڑی ایک ایندھن اور توانائی کمپلیکس نجی ملکیت والی کمپنی لوکوئیل کی ملکیت پر ڈرون حملہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یوکرین نے روسی حملے کے جواب میں درجنوں ڈرونز اور راکٹوں سے اہداف کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں ایک بڑی آئل ریفائنری کو شدید نقصان پہنچا۔یوکرین نے روس میں کیے گئے موجودہ حملے میں بھی ڈرونز کا استعمال کیا۔علاقائی حکام کے مطابق حملے سے کسی کو بھی جانی نقصان نہیں پہنچا۔
