یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔ٹرمپ
یوکرین کے مسئلے پر مذاکرات منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
واشنگٹن(نمائندہ فضل خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق روسی صدر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین میں امن قائم کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں اور روسی صدر پیوٹن سے جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہےکہ روسی صدر پیوٹن امن کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں یہ اگلے چند دن طے کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ عمل میں نہیں ہے، ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ عمل ہوگا۔ادھر امریکی وزیر خارجہ روسی حکام سے ملاقات کے لیے سعودی عرب چلے گئے جب کہ یوکرین جنگ خاتمے پر روس امریکا بات چیت میں یوکرین کو مدعو نہیں کیا گیا۔یوکرین کے مسئلے پرمذاکرات منگل کو سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے کاامکان ہے۔
