یوم پاکستان کے موقع پر پولیس لائنز جہلم میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق، ڈی ایس پی سپیشل برانچ محمود احمد شاہ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز ملک عقیل عباس اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی،
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پرچم کشائی کر کے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا،
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرچم کوسلامی پیش کی۔
تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق
23مارچ تجدید عہد کا دن ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
اس دن کے موقع پر پاکستان اور پولیس کے شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی
