BBC Urdu TV

یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو1122 جہلم نے 1657 افراد کو طبی امداد فراہم کی

پنجاب ایمر جنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122جہلم

No.MC/JLM (71-21)
‎میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم
‎بتاریخ 20 اگست، 2021

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم

یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو1122 جہلم نے 1657 افراد کو طبی امداد فراہم کی اور 15 افراد کو ہسپتال شفٹ کیا

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ریسکیو1122جہلم نے محرم الحرام میں
تمام حساس اور بڑی مجالس اور جلوسوں کو میڈیکل کور فراہم کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ محرم الحرام اور یومِ عاشور پر ریسکیو1122جہلم نے ضلع جہلم کی تمام امامبارگاہوں، تمام حساس اور بڑی مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا۔جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس ایمبولینس سمیت ایمرجنسی وہیکل تعینات کی گئیں اور ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ رہیں۔
یوم عاشورہ کے موقع پر پر امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ امامیہ، قلعہ روہتاس شیخوپورہ،چک عبدالخالق،پنڈدادنخان اور کھیوڑا میں میڈیکل کور فراہم کیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کیا -انہوں نے بتایا کہ 204 سے زائد اہلکاروں، ریسکیو سکاؤٹس،کئیرٹیکرز کے والنٹیئرز،حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی کی ایمبولینس اور والنٹیئرز ،میاں محمد بخش ٹرسٹ کی ایمبولینس نے ڈیوٹی سرانجام دی، جبکہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں مختلف مکامات پر ریسکیو میڈیکل کیمپ قائم کیے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو کمانڈ اور کنٹرول روم 24 گھنٹے الرٹ ہے اور ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں سے موثر رابطہ میں ھے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ عوام کی فلاح کے لئے ہےاور ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

محسن بشیر میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 جہلم

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Exit mobile version