
یوم شہداء پولیس کے موقع پر گجرات پولیس کی جانب سے شہداء کو خراج عقیدت04 اگست یومِ شہداء پنجاب پولیس کے موقع پر شہداء پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس لائن گجرات میں یادگارِ شہداء پر گجرات پولیس کی جانب سے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ڈی پی او گجرات مہر محمد ریاض، ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر نعیم اقبال گجر، شہداء کی فیملیز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے یادگارشہدا پرپھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
گجرات پولیس اپنے ان بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے عوام کے تحفظ، امن و امان کی بحالی اور فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
