یوم تکبیر بیرونی واندرونی دشمنوں کیخلاف تجدید عہد کا دن ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
یہ وہ دن ہے جب پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی 7ویں قوت کے طور پر اُبھرا:چیئرمین
پاکستان کا شمار ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوسکتا ہے اگر حکمران خلوص نیت سے آگے بڑھیں:گفتگو
26سال بعد 28مئی کا دن آج بھی سیاستدانوں سمیت ہر ایک پاکستانی سے اتحاد و محبت کا تقاضا کررہا ہے
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کا 28مئی یوم تکبیر پاکستان پر قوم کے نام خصوصی پیغام
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے 28مئی یوم تکبیر پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر بیرونی و اندرونی دشمنوں کے ساتھ ملکی ترقی کی راہ میں حائل رکاؤٹوں کو دور کرنے کیلئے تجدید عہد کا دن ہے،یہ وہ سنہری دن ہے جب پاکستان عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی 7ویں ایٹمی قوت کے طورپر اُبھرا،11مئی 1998ء کو بھارتی ایٹمی دھماکوں نے جہاں ہمسایہ ملک کے جارحانہ عزائم کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا وہاں خطے میں طاقت کے توازن اور امن کو بھی شدید دھچکا پہنچا جس کا جواب پاکستان نے 28مئی 1998کو بہتر طور پر دیتے ہوئے ملک دشمن قوتوں پر یہ واضع کیا ہے ہم بھی کسی سے کم نہیں اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے ہر مشکل کو پار کرنے کا ہنر باخوبی جانتے ہیں،یوم تکبیر ملک میں جاری و سیاسی انتشار کو ختم کرتے ہوئے بھائی چارے کو فروغ دینے کا بھی تقاضا کررہا ہے تاکہ ملک بغیر کسی پریشانی اور مشکل کے نئے سرے سے خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو جتنے بھی مسائل اور پریشا نیوں کا سامنا ہے اس کی بنیادی وجہ حکمران طبقہ کی نااہلی اور بدنیتی ہے اگر یہ لوگ خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر آگے بڑھیں تو پاکستان کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوسکتا ہے مگر بدقسمتی تو یہ ہے کہ ان لوگوں نے کبھی بھی ملک اور عوام کے بارے میں نہیں سوچا جس کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچے ہوئے ہیں ہر طرف مسائل ہی مسائل دکھائی دے رہے ہیں۔انجینئرندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ سیاستدانوں سمیت عوام اور تمام سٹیک ہولڈرز کومل کر آگے بڑھنا ہوگا اگر اسی طرح سب کے سب انا پرستی کے خول میں مبتلا رہے تو ملک کو درپیش چیلنجز کم ہونے کی بجائے مزید بڑھ جائیں گے۔
