یوم تکبیر اسلامیہ کالج پشاور میں جوش و خروش سے منایا گیا۔
28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزئی
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق یومِ تکبیر اسلامیہ کالج پشاورجوش و خروش سے منایا گیا۔اس موقع پر واٸس چانسلر اسلامیہ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر علی محمد یوسفزۓ مہمانی حصوصی تھے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آج ”یومِ تکبیر“ ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور پاکستان کی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔اسلامیہ کالج کے محتلف ھاسٹلوں میں پاکستان کی سر بُلندی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔ واٸس چانسلر کا کہنا تھا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ میں نہایت اہمیت کا حامل ہے۔آج پاکستان1998کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہے۔آج پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے”ہم 28 مئی والے ہیں۔ایک نظریہ، ایک سوچ اور وطن سے محبت کی لازوال سچائی کی داستان ہے۔ پاکستان کی خاطر اپنا ہر غم اور ہر مفاد قربان کر دیں گے لیکن وطن پر کبھی آنچ نہ آنے دیں گے کیونکہ یہ وطن ہماری ماں، ہماری آن اور ہمارا گھر ہے۔ ہماری عزت، پہچان اور ہر شناخت اسی کے دم قدم سے ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ہمیشہ قائم و دائم رکھے، آمین ۔اس موقع پر سپیشل اولمپکس کے کھلاڑی بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔
