یوم آزادی کے موقع پر پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب کا انعقاد،
آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد ہمدانی، ایس ایس پیز، ایس پیز اور دیگر سینئر افسران کی شرکت،
تقریب میں علماء کرام، امن کمیٹی، تاجران، وکلاء، میڈیا اور سول سوسائٹی کے دیگر طبقات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی،
معاشرہ کے تمام طبقات امن و امان کے قیام اور فلاحی معاشرہ کے قیام میں اہم ہیں، آر پی او
علماء کرام، تاجر برادری، میڈیا، وکلاء، سول سوسائٹی کی اہمیت بہت زیادہ ہے، آر پی او
آپ سب طبقات کا کردار مل کر بہتر معاشرہ کی تشکیل ممکن بنا سکتا ہے، آر پی او سید خرم علی
راولپنڈی کے تمام طبقات نے ہمیشہ بہترین تعاون کی، سی پی او
علماء کرام، تاجر برادری، میڈیا، وکلاء، سول سوسائٹی کے مثالی تعاون اور سپورٹ سے تمام ایونٹس میں کامیابی ملی، سی پی او
آپ سب راولپنڈی پولیس کی جانب سے نیک جذبات اور خواہشات اپنے طبقہ کے ہر فرد تک ضرور پہنچائیں، سی پی او
یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے، ہم سب مل کر اس شہر، ملک اور معاشرہ کو بہترین بنانے کے لئے پرعزم ہیں، سی پی او
آپ اپنے اپنے طبقہ کے نمائندہ کے طور پر ہمارا پیغام ہر فرد ہر شہری تک بھی پہنچائیں، سی پی او
ملک و قوم کی حفاظت میں افواج اور پولیس کا کردار ہمیشہ بہترین رہا، علماء و امن کمیٹی
پاکستان قربانیوں کے بعد وجود میں آیا، ہم سب نے اسے ترقی کی راہ پر چلانا ہے، تاجر برادری
اسلام، آئن اور قانون ہمارا نصب العین ہے، ہم اس پر عملدرآمد کے لئے پولیس کے ساتھ کھڑے ہیں، وکلاء
راولپنڈی پولیس نے یوم آزردی پر ایک چھت تلے سب طبقات کے نمائندگان کا خوبصورت گلدستہ تشکیل دیا، شرکاء تقریب
تقریب میں پولیس افسران اور شرکاء تقریب نے مل کر کیک کاٹا اور ملک و قوم کی سلامتی اور ترقی کی دعا کی گئی،
