BBC Urdu TV

یومِ پاکستان پر کچی بستیوں کے مکین حوصلوں، اور جذبوں سے سرشار

کراچی(اسٹاف رپورٹر): یومِ پاکستان کے موقع پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپروومنٹ پروجیکٹ (KWSSIP) اور نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (NRSP) کے تحت بننے والی کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز (CBOs) اور واش کمیٹیز کے نمائندگان نے اپنے علاقوں کی ترقی کے لیے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ منصوبہ پسماندہ برادریوں کو بااختیار بنانے اور انہیں صفائی، نکاسی آب، اور پینے کے صاف پانی جیسے مسائل کے حل میں فعال کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

عیسٰی نگری کی کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن (CBO) کے صدر شمشاد مسیح شاہد نے اقلیتی برادریوں کے قومی ترقی میں کردار اور کمیونٹی کی خودمختاری پر زور دیا، انکا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں نے ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور آج عیسٰی نگری کی برادری بھی اپنے علاقے کو بہتر بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ KWSSIP اور NRSP کے سوشل موبلائزیشن نیٹ ورک کے ذریعے ہمیں اپنے مسائل کے حل کے لیے اعتماد اور حوصلہ ملا ہے۔ اس یومِ پاکستان پر، ہم اپنے عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ اپنے علاقے کی ترقی کے ذریعے ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے قیام میں حصہ ڈالیں گے۔

عیسٰی نگری کی کمیونٹی فسیلیٹیٹر، ریما تکویر نے خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار پر روشنی کچھ اس انداز میں ڈالی:
"خواتین اب صرف ناظرین نہیں بلکہ رہنما، فیصلہ ساز اور مسائل کے حل میں شراکت دار ہیں۔ علاقے میں جاری پروجیکٹ کی مدد سے ہمیں صفائی، نکاسی آب، اور پینے کے پانی کے مسائل کے بارے میں آگاہی اور انہیں حل کرنے کا اعتماد ملا ہے۔ ہماری شرکت ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ اس یومِ پاکستان پر، ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں

انٹر فیتھ کمیونٹی ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری سجاد قریشی نے علاقے میں ہونے والی مثبت تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کرنال ویلفیئر کالونی میں بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے، اور KWSSIP اور NRSP کے سوشل موبلائزیشن نیٹ ورک کے ذریعے ہمیں ترقی کے بے پناہ مواقع ملے ہیں۔ ہم سب متحد ہیں اور اپنے علاقے کی بہتری کے لیے پرعزم ہیں، کیونکہ ہمارے علاقے کی ترقی ہی ہمارے شہر اور ملک کی ترقی کا ضامن ہے۔ یومِ پاکستان پر، ہم اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کو ایک بہتر جگہ بنایا جا سکے۔

صوبہ نگر میں قائم CBO کے صدر مائیکل جان اور واش کمیٹی کی رکن ثنا لطیف نے ملک و قوم کی بہتری کے لیے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"ہم اپنے ملک، اپنے شہر، اور اپنے علاقے سے محبت کرتے ہیں۔ اگر ہر فرد اپنے آس پاس کے ماحول کو بہتر بنائے تو پورا پاکستان خوبصورت بن جائے گا۔
علاقے میں بچھے سوشل موبلائزیشن کےجال نے ہمیں اپنے علاقے کی بہتری کے لیے فیصلے لینے کا اختیار دیا ہے، جس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ اس یومِ پاکستان پر، ہم عہد کرتے ہیں کہ ایک صاف، سرسبز اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔”

گوہرآباد میں قائم کمیونٹی آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری سید دانش سلیم نے کمیونٹی کی اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا:
"اجتماعی کوششوں سے ہی ترقی ممکن ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے ہمیں یہ سیکھنے کا موقع ملا ہے کہ سماجی ترقی کے لیے لوگوں کو کیسے متحرک کیا جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ اگر ہم سب مل کر کام کریں، تو نہ صرف پانی، نکاسی آب، اور صفائی ستھرائی کے مسائل حل ہو سکتے ہیں بلکہ مجموعی طور پر ہماری زندگیوں میں بہتری آ سکتی ہے۔ یومِ پاکستان پر، ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم اپنی برادری اور پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے کام کرتے رہیں گے۔”

Exit mobile version