BBC Urdu TV

ین اے235 کے امیدوار کامران رضا مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم کے حق میں دستبردار

*این اے235 کے امیدوار کامران رضا مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم کے حق میں دستبردار*

کراچی :(اسٹاف رپورٹ)

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدرفیصل ندیم کے حق میں این اے 235 کے امیدوار کامران رضا دستبردار۔کامران رضا سواتی نےفیصل ندیم کے حق میں دستبردار ہوتے ہوئےاین اے 235سے اپنے کاغذات واپس لےلیے ہیں ۔بعدازاں کامران رضانے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ این اے 235کے امیدوار فیصل ندیم سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورانتخابات میں فیصل ندیم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر کامران رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے عوامی خدمات سے واقف ہوں ۔فیصل ندیم تعمیری سوچ رکھنے والے انسانیت دوست شخصیت ہیں۔ہمیں مرکزی مسلم لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔امیدہے کہ مرکزی مسلم لیگ کی دیانت دار قیادت پاکستان کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے میں کردار ادا کریں گے۔ملاقات کے موقع پر نائب صدرو این اے 235کے امیدوار فیصل ندیم نے کامران رضااور ان کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔اور خدمت انسانیت کی سیاست کوجاری رکھنے کا عزم کیا۔

Exit mobile version