یفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا
جنرل عاصم کے والد جنرل غلام محمد عرف جی ایم بھی کور کمانڈر رہ چکے ہیں ۔ وہ کنٹرول لائین کے بھی کور کمانڈر ریے ۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بے نظیر کے خلاف بغاوت میں شریک تھے لیکن بے قصور ثابت ہوئے سازش کے تحت کور کمانڈرز کی اس میٹنگ پر بھی حملہ ہونا تھا جس میں جنرل جی ایم موجود تھے
لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ۳۰ ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں
لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں
اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں
لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں
