BBC Urdu TV

یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا۔حماس

یرغمالیوں کی رہائی کیلئے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا۔حماس

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک فلسطین شہدا کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین شامل ہیں۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل 100 روز بعد بھی بزور طاقت یرغمالیوں کو رہا کرانے میں ناکام رہا ہے، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اسرائیل کو معاہدہ کرنا پڑے گا۔حماس رہنما موسی ابو مرزوق  نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اسرائیل معاہدے کے ذریعے اپنے یرغمالیوں کو واپس لیگا یا ان کی لاشیں وصول کرے گا۔ واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک فلسطین شہدا کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے، شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین شامل ہیں۔

Exit mobile version