BBC Urdu TV

نعرہ تکبیر ۔ ۔ ۔ اللہ اکبر پاکستان ہے سب سے بڑھ کر

ہے دیکھو نہ جانے کیسا
وطن کی مرے، مٹی میں جادو
کھلتےِ گلاب بنِ مرجھائے
دیتے رہتے ہیں خوشبو

خواب تھا اقبال کا
دی تعبیر جس کو قائد نے
پھر یکجا ہوئی ہر زباں
اُس نعرے کی تائید میں
جو تھا کہ لے کر رہیں گے پاکستان
جو ہے کہ جیتا رہے پاکستان

پہاڑ اور دریا، ، کھیت اور فضائیں
یاقوت و مرجان ،، شیِروشربت ،، عمدہ غذائیں
تمام نعمتوں سے نوازا ہے رب نے
پھر شُکر خدا کا
ہم کیوں نہ بجا لائیں

مِٹا ہے نہ مٹے گا ،، مری ارضِ پاک کا وجود
یہ رگوں میں ہے دوڑتا
یہ دلوں میں ہے محفوظ
شہیدوں کے لہو کی
اس کے رنگوں میں ہے لالی
خزاؤں کو بھلا یہاں کیوں دیکھے کوئی
نگاہوں میں بسی ہے
بہاروں سی ہریالی

سندھی ہو ں یا بلوچی
ہوں پنجابی یا پختون
ہیں مساوی اہم و لازم
وطن کو سہارتے یہ مضبوط ستون

دکھ ، سکھ اپنے سانجھے
ایک ہی باغ کے پھول ہیں ہم
ملِ کر رہیں تو مضبوط چٹان
ورنہ اُڑتی دھول ہیں ہم

بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ پہچان ہماری

وطن پر قربان ہے جان بھی ہماری

دشمن کےسبھی وار ،، کیوں نہ ہوں بیکار

سرحدوں کے محافظ ہمارے

ہیں سیسہ پلائی دیوار

رب تجھے رکھے آباد

پاکستان زندہ باد

پاکستان پائندہ باد

(کاشف شمیم صدیقی)

Exit mobile version