BBC Urdu TV

ہیڈکواٹر ہسپتال کی چائلڈ وارڈ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا

ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال کی چائلڈ وارڈ میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر 22 سے 26 اگست تک جاری رہنے والی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے۔

پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر کے 2 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں جائیں گے، جس کے لیے 1092 ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، علماء کرام، میڈیا اور اساتذہ کرام پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا کر دار ادا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت ہر سال کی طرح اس بار بھی اپنا ٹارگٹ بخوبی پورا کرے گی اور پولیو ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے، ہمیں اس عظم کا اظہار کرنا ہے کہ ملک کو پولیو سے پاک بنائیں گے ۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے کہا کہ مہم کے دوران موبائل ٹیمز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی، ٹرانزٹ ٹیمیں بس سٹاپ اور ویگن اڈوں جبکہ فکسڈ ٹیمز ہیلتھ سنٹرز میں اپنے فرائض سر انجام دیں گی۔ پولیو مہم کے لیے ضلع جہلم میں 56 یونین کونسلوں میں کل 1192 ٹیمز کام کریں گی جن میں 1094 موبائل ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیمز شامل ہیں۔

Exit mobile version