BBC Urdu TV

ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لیئے احتاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ ڈاکٹر امداد علی چنہ

ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لیئے احتاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ ڈاکٹر امداد علی چنہ۔

آئندہ شروع ھونے والی پولیو مہم میں بھرپور تعاون کرینگے۔ زاہد رحیم۔سلیم جے میمن

کراچی : ( بیوروچیف:عاصم أرائیں جہلمی)
کراچی میں متوقع ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیئے اقدامات کیئے جارھے ہیں اور 26 مئی سے قومی پولیو مہم کی تیاریاں کی جارھی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر امداد علی چنہ ڈی۔ایچ۔او ملیر نے ممتاز سماجی رہنما و چیئرمین خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن زاہدرحیم سوشل ایکٹیویسٹ سلیم جے میمن سے اپنے آفس میں ملاقات کے موقع پر کہا۔ انھوں نے خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کی جانب سے مسلسل مفت آئی/ میڈیکل کیمپ قائم کرنے پر زاہد رحیم کی کوششوں اور محنت کی تعریف کرتے ھوئے ان کی پوری ٹیم کے جزبے کی تعریف کی، کیمپ آرگنائیزر زاہد رحیم نے ہیلتھ میلہ اور دیگر فری میڈیکل کیمپ میں ڈی ۔ایچ۔او ملیر ڈاکٹر امداد علی چنہ اور ایڈیشنل ڈی۔ایچ۔او ملیر ڈاکٹر وجے جسرانی کے مکمل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی۔۔ کراچی میں بڑھتی ھوئی شدید گرمی اور آئندہ ہفتے سے شروع ھونے والی قومی پولیومہم کے حوالے سے ڈی۔ایچ۔او ملیر ڈاکٹر امداد علی چنہ نے عوام کو متنبہ کیا کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، سر کو ڈھانپیں ، پانی کا استعمال زیادہ رکھیں اور طبیعت خراب ھونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہیلتھ سینٹر پر رجوع کریں۔ ہمارے آفس کی جانب سے مختلف مقامات پر ہیٹ اسٹروک کیمپ لگائے جارھے ہیں جہاں ٹھنڈے پانی کی سبیل اور ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے آگاھی مہم دی جارھی ھے۔ اور انشاء اللہ ھم سب ایک دوسرے کے تعاون سے 26 مئی سے شروع ھوںے والی قومی پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔

Exit mobile version