BBC Urdu TV

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت۔امجد علی خان نیازی

ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت۔امجد علی خان نیازی

پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں۔سیاسی کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان

میانوالی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سیاسی کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گی انہوں نے کہا حملے میں پولیس جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس و اظہار تعزیت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر شہری کو کلیدی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تبارک و تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے انہوں نے مزید کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ ہیں۔

Exit mobile version