BBC Urdu TV

ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان – سندھ چیپٹر نے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ شایانِ شان

ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان – سندھ چیپٹر نے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منائی

تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ سینیٹر روبینہ قائم خانی نے شرکت کی

کراچی : (رپورٹ:عاصم اقبال آرائیں)
ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان – سندھ چیپٹر نے یومِ آزادی کی 78ویں سالگرہ شایانِ شان طریقے سے منائی،یوم ازادی کی تقریب کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا، تلاوت قران پاک کی تلاوت کے بعد یوم ازادی کی تقریب کا اغاز کیا گیا،تقریب میں مہمان خصوصی محترمہ سینیٹر روبینہ قائم خانی نے شرکت کی
قریب میں ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی (وائس پریزیڈنٹ )محترمہ اسماء عامر آرائیں (ایگزیکٹو ممبر سندھ) محترمہ اسماء واجد،، محترمہ ندا نواب (ایگزیکٹو ممبر سندھ)، محترمہ نہید مسعود (بانی رکن)، محترمہ اسماء تبسم(کوارڈینیٹر سندھ) یمنہ آرائیں، سحرش آرائیں سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جشن ازادی کی تقریب کوجوش و خروش سے منایا ،تقریب میں پرچم کشائی، رنگا رنگ نمائشں،خریداری اور سندھ اور بلوچستان کے
پسماندہ دیہاتی علاقوں کو اجاگر کرنے کے لیے اسٹال لگائے گئے تقریب میں فوڈ اسٹالز سمیت دیگر اسٹالز بھی لگائے گئے،تقریب میں ملی نغموں نے شرکاء کے دلوں کو چھو گئے۔
تقریب میں پرچم کشائی کی گئ اور 78 جشن ازادی کا کیک بھی کاٹاگیا، اور پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے تقریب کے اخر میں پاکستان کی سلامتی و ترقی کے لیے دعا بھی کی گئ تقریب میں ہنڈی کرافٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی (وائس پریزیڈنٹ )محترمہ اسماء عامر آرائیں سمیت دیگر عہدہ دران نے تقریب میں ائے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

Exit mobile version