BBC Urdu TV

ہم سیرت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیاوی اور اخروی زندگی سنوار سکتے ہیں-حاجی محمد علی عطاری

ہم سیرت رسول ﷺ پر عمل پیرا ہو کر اپنی دنیاوی اور اخروی زندگی سنوار سکتے ہیں-حاجی محمد علی عطاری

دعوت اسلامی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت میرپورخاص پریس کلب میں محفل میلاد سے خطاب

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق دعوت اسلامی کے رکن مرکزی مجلس شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے کہا ہے کہ سیرت رسول ﷺ ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے اور ہم سیرت رسول ﷺ پر عمل کر کے اپنی دنیاوی اور آخرت کی زندگی سنوار سکتے ہیں یہ بات انہوں نے پریس کلب اور دعوت اسلامی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے تحت 1500ویں جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ھوۓ کہی۔انہوں نے کہا کہ عشقِ رسول ﷺ کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوتا سرکارِ دو عالم ﷺ کی ذاتِ اقدس پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے آپ ﷺ نے اپنی سیرتِ طیبہ کے ذریعے جہالت کے اندھیروں کو علم، عدل اور اخلاق سے روشن کیا انھوں نے کہا کہ آج کے معاشرتی مسائل کا واحد حل نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات میں پوشیدہ ہے معاشرے میں جھوٹ، ناانصافی، بے حیائی اور خود غرضی عام ہو چکی ہے جبکہ حضور ﷺ نے عدل، امانت، صداقت اور خدمتِ خلق کی تعلیم دی اگر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کو سیرتِ طیبہﷺ کے مطابق ڈھال لیں تو ایک مثالی اسلامی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے اس موقع پر ڈویژنل کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی نے دعوت اسلامی اور پریس کلب کے اشتراک سے سالانہ محفل میلاد کے انعقاد کی روایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ اور شریعت کی اتباع ھی راہ نجات ھے۔محفل میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عبدالرشید مسعود۔صدر پریس کلب نذیر احمد پنھور۔سابق صدر احمد سعید قائمخانی کوآرڈینیٹر دعوت اسلامی میڈیا ڈپارٹمنٹ سید کامران عطاری،ڈویژنل نگران حافظ زین عطاری,ڈائریکٹر انفارمیشن محمد رضاکھوسو،پریس کلب کے نائب صدر اظہر کریم جیلانی، جنرل سیکریٹری عاطف بلوچ، سینئر صحافی سلیم آزاد، واحد حسین پہلوانی، شوکت پنہور، امجد کاظمی، سندھ بار کونسل کے ممبر شیر محمد وسان، انجمن تاجران کے انیس الرحمان، امین میمن، آصف چوہدری سمیت صحافیوں اور دعوت اسلامی کے عہدیداران اور عاشقانِ رسولﷺ نے شرکت کی آغاز محفل میں تلاوت ونعت خوانی اور اختتام پر حضور نبی کریمﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور ملک و قوم اور امت مسلمہ کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Exit mobile version