BBC Urdu TV

ہم جسٹس یحییٰ کی مخالفت کیوں کریں؟ شوکت یوسفزئی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ پر قیادت پر پھٹ پڑے۔

ہم جسٹس یحییٰ کی مخالفت کیوں کریں؟ شوکت یوسفزئی کمیٹی اجلاس کے بائیکاٹ پر قیادت پر پھٹ پڑے۔

پارٹی کے واٹس ایپ گروپ پر شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کے تقررکیلئےقائم پارلیمانی کمیٹی سے پی ٹی آئی کے بائیکاٹ پر شوکت یوسفزئی نے قیادت پر تنقید کی۔ ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے چیف جسٹس کے تقرر کے لیے قائم کمیٹی سے بائیکاٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ میں پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔شوکت یوسفزئی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارلیمانی کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا جب کہ ان کی جانب سے قیادت کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی مخالفت نہ کرنےکی تلقین بھی کی گئی۔اس معاملے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو پارلیمانی کمیٹی کےاجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھی، شرکت نہیں کرنی تھی تو وفاقی حکومت سے آئینی ترمیم پربات چیت کیوں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی کا صاف ستھرا کردار رہا ہے، ان کی مخالفت کرکے ہم کیوں اپنے لیے مشکلات پیدا کریں۔

Exit mobile version