ہم ترکیہ اور شامی بھائیوں کے ساتھ مصیبت کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ ملک افتخار حسین
پریشان حال ترکیہ اور شامی بھائیوں کے لیے آپسما جہلم کی جانب سے مذید ایک لاکھ اسی روپے کا چیک سی ای او ایجوکیشن کو دے دیا گیا
جہلم(محمد زاہد خورشید) ہم ترکیہ اور شامی بھائیوں کے ساتھ مصیبت کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار ملک افتخار حسین سرپرست اعلی آل پنجاب پرائیویٹ سکولز منجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع جہلم نے سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ کو چیک دیتے ہوئے کیا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ اب ترکیہ اور شام میں حالیہ زلزلہ کے سبب کئی ہزار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اربوں کی املاک کو نقصان پہنچ چکا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم کے تمام پرائیویٹ سکولز میں میں ہنگامی بنیادوں پر تحریک چلائی گئی کہ ترکیہ اور شامی مسلم بھائیوں کا اس مصیبت کی گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا جائے اور اُخوت اسلامی کے حق کو ادا کرتے ہوئے اُن تک بڑھ چڑھ کر مالی امداد پہنچائی جائے اس ضمن میں اب تک دو لاکھ تین ہزار کے چیک چند روز پہلے اور آج سرپرست اعلی ملک افتخارحسین اور جنرل سیکرٹری راجہ رضوان نے پرائیویٹ سکولز کی جانب سے مذید ایک لاکھ اسی ہزار روپے کا چیک جمع کروایا۔ سی ای او ایجوکیشن سیف اللہ نے افتخار حسین ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پرائیویٹ سکولز کی جانب سے کی جانے والی تمام امدادی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اب تک پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع جہلم کی جانب سے چند دن کے مختصر وقت میں تین لاکھ تریاسی ہزار جمع ہوچکے ہیں۔
