سوہاوہ شہر میں گندگی و غلاظت کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا چیف آفسیر میونسپل کمیٹی سوہاوہ اختر اسلام
ہمارے ورکرز شہر بھر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،،،، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ اختر اسلام
سوہاوہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سوہاوہ اختر اسلام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ سوہاوہ شہر اور میونسپل کمیٹی کی حدود کے انداز گندگی اور غلاظت کو قطعی طور پر برداشت نہیں کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے حکم کے مطابق میں اور میری پوری ٹیم دن رات سوہاوہ شہر اور گردونواح کی صفائی کے لیے کوشاں ہیں روزانہ کی بنیادوں پر سینٹری ورکرز شہر بھر کے کچرا دان اور گلیاں صاف کرتے ہیں اور اس کا باقاعدہ پیکٹوریل ایوڈینس بھیجا جا تا ہے جو کو افسران تک جاتا ہے مزید اختر اسلام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شہر یا میونسپل کمیٹی کی حدود میں کہیں بھی کچرا پڑا ہے یا گندگی کے ڈھیر ہیں تو میونسپل کے آفس میں رپورٹ کریں فوری طور پر اسے وہاں سے ہٹایا جائے گا
رپورٹ : علی رصا+مشرف کیانی
