BBC Urdu TV

ہمارے اداروں کے درمیان حالات اچھے نہیں۔طاہر اشرفی

ہمارے اداروں کے درمیان حالات اچھے نہیں۔طاہر اشرفی

صدر اور وزیراعظم سیاسی استحکام کیلئے قدم آگے بڑھائیں۔چیئرمین پاکستان علما کونسل

لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے ہمارے اداروں کے درمیان حالات اچھے نہیں ہیں، صدر اور وزیراعظم سیاسی استحکام کیلیے قدم آگے بڑھائیں، ملک کی معاشی حالت اچھی نہیں، سیاسی استحکام لانا ہوگا۔طاہر اشرفی نے کہاکہ  عرب ممالک پاکستان کی طرف متوجہ ہیں، سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں،پاکستانی عازمین حج سے درخواست ہے  دوران حج کسی بھی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں، پرائیویٹ عازمین حج کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ ہے، سرکاری عازمین حج کی تعداد 60 سے 70 ہزارکے درمیان ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ  سعودی حکام نے اس سال عازمین حج کیلئے بہترین اقدامات کیے ہیں جس پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت ہمارے ہزاروں حاجی استفادہ کررہے ہیں، اس بار نظام بہت تبدیل ہوا ہے، حج صبر کا نام ہے ،مشکلات آتی ہیں۔

Exit mobile version