BBC Urdu TV

ہمارا مشن و مقصد حلقے کے عوام کی خدمت ہے۔محمد سعد خٹک

ہمارا مشن و مقصد حلقے کے عوام کی خدمت ہے۔محمد سعد خٹک

حکومت نوشہرہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں کردار ادا کریں۔سربراہ پاکستان عام آدمی مومنٹ

نوشہرہ(نمائندہ ذاکر اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان عام آدمی مومنٹ کے سربراہ سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک نے کہا کہ ہمارا مشن و مقصد حلقے کی عوام کی خدمت ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے جو قابل افسوس ہے نگراں حکومت نوشہرہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہر سیاسی نمائندہےکا فرض اور اہم ذمہ داری ہے کیونکہ سیاسی نمائندگان عوام کی خدمت کیلئے منتخب ہوتے ہیں اور عوام کی بھرپور حمایت سے آگے بڑھتے ہیں تا کہ وہ قوم کی بھرپور خدمت کر سکے موجودہ حکمرانوں کی وجہ سے ملک و قوم تباہی کی طرف گامزن ہے جو ملک اور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے پاکستان عام آدمی مومنٹ کے سربراہ سابق میجر جنرل محمد سعد خٹک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ بدامنی اور اختلافات ملک و قوم اور عوام کی تباہی کا ذریعہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہر سیاسی نمائندہ کوچاھیے اختلافات چھوڑ کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں تا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن سکے۔

Exit mobile version