ہلال احمر خیبرپختونخواہ کے چیئرمین فرزند علی وزیر نے ہلال احمر بنوں آفس کا دورہ۔
اس موقع پر ضلعی عملے نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
بنوں(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین فرزند علی وزیر نے ہلالِ احمر بنوں آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ضلعی عملے نے ادارے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔چیئرمین ہلال احمر خیبرپختونخواہ فرزند علی وزیر نے آفس میں موجود ایمبولینس سروس اور فلاحی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت اور ریلیف کی سہولیات بروقت فراہم کرنا ہلالِ احمر کی اولین ترجیح ہے۔
