BBC Urdu TV

ہر ایک سے بات چیت کیلئے تیار ہیں‘، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم کا جواب۔

ہر ایک سے بات چیت کیلئے تیار ہیں‘، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم کا جواب۔

ہم سے استعفے مانگنے کی خبرغلط ہے، عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

پشاور(نمائندہ فاطمہ جغفر) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم ہر ایک سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم سے استعفے مانگنے کی خبر غلط ہے، عمران خان نے تمام قائدین پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور مذاکراتی کمیٹی قائم کرکے مجھ سمیت دیگر رہنماؤں کو اس میں شامل کیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ ہم ہر ایک کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہیں، مذاکرات ممکن تھے اور مذاکرات ہمیشہ ہونے چاہئیں۔پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانا بالکل غلط اوربے وقوفی ہوگی، صوبے کو مزید انتشار میں نہ ڈالیں۔

Exit mobile version