BBC Urdu TV

ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر عوامی مسائل کے حل کی مضبوط ترجمان ہے۔ چوہدری ساجد

ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر عوامی مسائل کے حل کی مضبوط ترجمان ہے۔ چوہدری ساجد حسین گجر

ہم امید کرتے ہیں کہ گذشتہ سال کی طرح نئی قیادت بھی عوامی مسائل کے حل کے لیئے پیش پیش ہوگی۔ حافظ امتیاز

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر) چوہدری ساجد حسین گجر ھیل ہیومنٹی یوکے اور حافظ امتیاز اقصی ویلفئیر سرائے عالمگیر کی وفد کے ہمراہ پریس کلب ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر کے آفس آمد۔ ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر کی جانب سے سرپرست اعلی صغیر راٹھور چئیرمین محمد زاہد خورشید جنرل سیکرٹری احتشام صغیر راٹھور نائب صدر محمد یوسف نے دیگر عہدے داران اور ممبران کے ہمراہ استقبال کیا۔ چوہدری ساجد حسین گجر ھیل ہیومنٹی یوکے اور حافظ امتیاز اقصی ویلفئیر سرائے عالمگیر نے تنظیم کے نومنتخب ممبران کو مبارک باد دی اور کہا کہ ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر عوامی مسائل کے حل کی مضبوط ترجمان ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ گذشتہ سال کی طرح نئی قیادت بھی عوامی مسائل کے حل کے لیئے پیش پیش ہوگی۔ اس کے علاوہ صحافیوں کو ویلفئیر کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا کہ جام پور ضلع راجن پور میں دس مکانات بناکر سیلاب ذدگان کے حوالے کیئے جاچکے ہیں اور دیگر فلاحی کام تیزی سے جاری ہیں جن میں سستا تندور کا دوسرا پروجیکٹ پندرہ مارچ کو اورنگ آباد روڈ پر شروع ہوجائے گا۔ صاف پانی پروجیکٹ اور مستحق فیملیز کے لیئے پانی کے بندوبست کے لیئے موٹر اور بورنگ کے پروجیکٹس بھی پایہ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔

Exit mobile version