BBC Urdu TV

ہارون آباد میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

نواحی گاؤں 20 تھری آر میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کی پہچان اللہ دتہ اور اس کی بیوی ارم بی بی کےنام سے ہوئی، دونوں کو تیز دھار آلہ سے قتل کیا گیا۔

ذرائع ریسکیو کا کہنا ہے کہ لاشوں کی حالت سے لگ رہا ہے یہ دو سے تین دن پرانی ہیں، پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

Exit mobile version