ہائی کمیشن برائے پاکستان ڈھاکہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، مقامی میڈیا کے نمائندوں اور ہائی کمیشن کے عملے نے شرکت کی۔
ڈھاکہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے قومی دن کے موقع پر آج صبح ہائی کمیشن برائے پاکستان، ڈھاکہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔بنگلہ دیش میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید احمد معروف نے چانسری میں قومی ترانے کی دھن پر قومی پرچم لہرایا۔یہ موقع بہت اہمیت کا حامل تھا کیونکہ یہ 1940 میں اس تاریخی دن کی نشاندہی کرتا تھا جب قائد اعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں تحریک پاکستان کے آئیکنز نے لاہور میں ایک قرارداد منظور کی تھی، جس میں جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا گیا تھا۔صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے پیغامات حاضرین کو پڑھ کر سنائے گئے۔ہائی کمشنر نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص بنگلہ دیش اور بھوٹان میں مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قیام پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ 23 مارچ پاکستان کی خدمت کے ہمارے عزم کی تجدید کا دن ہے۔یہ ایک ایسا ملک ہے جس کا خواب ہمارے بانیوں نے دیکھا تھا۔تقریب میں بنگلہ دیش میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، مقامی میڈیا کے نمائندوں اور ہائی کمیشن کے عملے نے شرکت کی۔
