کراچی(رپورٹ:عاصم ارائیں جہلمی)
ھزارہ کلچر باوقار اور صدیوں پرانی تاریخ کا حامل ہے اج سی ویو کراچی میں ھزارے والوں نے اپنی قوت کا مظاہرہ کیا
حاجی خورشید ھزاروی صوبہ ھزارہ تحریک سندہ کے چیف ارگنائزر حاجی خورشید علی کی زیر قیادت داود چورنگی تا سی ویو اور روبی موڑ تاسی ویو ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئ جسمیں ھزاروں کی تعداد میں ھزارےوالوں نے شرکت کی۔اسکے بعد سی ویو پر صوبہ ھزارہ تحریک کے زیراہتمام عظیم الشان ثقافتی پروگرام کیاگیاجسمیں ھزاروں کی تعداد میں ھزارے والوں نے شرکت کرکے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا۔ھزارہ کلچر ڈے ریلی اور مرکزی پروگرام کے چیف ارگنائزر حاجی خورشید علی ھزاروی تھے۔ڈپٹی چیف ارگنائزر عالم زیب تنولی اور عبدالرزاق جدون تھے۔ اس موقعے پر خطاب کرتےھو ئے حاجی خورشید علی ھزاروی نے کہا کہ ھزارہ کی ھزاروں سال کی پرانی تاریخ ہے۔ھزارہ کی ثقافت صدیوں پرانی تاریخ کا حامل ہے۔کسی بھی قوم کی ثقافت میں رہن سہن معاشرت و لباس و پہناوہ سےھوتا ہے۔ھزارہ وال قوم ایک بہادرواور باوقار قوم ہے۔ تحریک پاکستان سے لیکر اج تک پاکستان کے طول و عرض میں ہر جدو جہد میں شریک رہے۔اج سی ویو پر ھزاروں کی تعداد میں ھزارےوال کلچر ڈے پر اکھٹے ہوکر سندہ میں سرکاری ملازمتوں مں ابادی کے تناسب سے اپنا حصہ مانگتے ہیں۔ ۔صوبہ ھزارہ ہمارا مطالبہ ہے۔ہم ضرور صوہ ھزارہ لیکرورہینگے۔تحریک ھزارہ کلچر ڈے پروگرام پر ھزارہ وال قوم نے ٹوپی پکول، پٹکا کیڑیاں چادر کا پہن کر ائے۔اس موقعہ پر سید ارشاد بخاری چئیرمین ھزارہ ایکشن کمیٹی نے صدارتی خطاب میں کہا کہ میں حاجی خورشیدھزاروی اورانکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے دن رات محنت کرکے ہزاروں کی تعداد میں ھزارہ وال قوم کو کلجروڈے پر سی ویو کے کھلے پرفضا مقام پر اکھٹا کیا ۔ھزارہ وال مثالی قوم ہے۔ہم مل کر اپنے حقوق کا تحفظ کرینگے۔اس موقعہ پر سردار احمد نواز نے کہا کہ اج ھزارہ کلچر ڈے سی ویو کے تاریخی اور شاندار پروگرام نے کراچی شہر میں نئ تاریخ رقم کی ہے۔اتنا بڑا اورمنظم پروگرام پہلے کبھی نہیں ھوا۔میں حاجی خورشید ھزاروی کو اس تاریخی شانداروپروگرام پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں وہ ہمیشہ ھزارہ وال قوم کیلئے بڑے پرگرام کرتےرہتے ہیں۔انکی ٹیم کو عالم زیب تنولی اور رزاق جدون کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔عالم زیب تنولی نےکہا کہ میں نے حاجی خورشید اور پوری ٹیم نے نے سفید جھنڈے کے نیچے قوم کو ھزارہ کلچر ڈے کیلئے اکھٹا کیا۔حاجی خورشید ھزاروی نے ہمیشہ قوم کیلئے جدوجھد کی اور اج بھی پیرنہ سالی میں ھزارے وال قوم کو جوڑنے کی محنت کررہے ہیں۔
