گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ زرعی شعبہ کی تباہی کا باعث بن رہا ہے:سید راشد حسین بخاری
مستقبل پاکستان کی ہمدردیوں کسانوں کے ساتھ ہیں،مساٸل کے حل کیلٸے ہر فورم پر آواز بلند کی جاٸے گی:ناٸب صدر
کہنے کو تو پاکستان زرعی ملک ہے مگر زراعت کی بحالی کیلٸے وہ اقدامات نہیں اٹھاٸے جارہے جن کی ضرورت ہے:گفتگو
کاشتکار طبقہ اپنا خون پسینہ بہا کر ملک کی غذاٸی ضروریات کو پورا کرتا ہے انہیں اس طرح تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا:اظہار خیال
موسمیاتی تبدیلی بھی شعبہ زراعت کی تباہی کا باعث بن رہی ہے اس کی وجہ سے فصلوں کی پیداوار میں مسلسل ہوتی جارہی ہے
ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی پارٹی سنٹرل آفس ملاقات کیلٸے آنے والے کسانوں کے وفد سے گفتگو
( )ناٸب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ گھریلو صارفین کی پریشانیوں میں اضافہ کے ساتھ انڈسٹری کی بندش کا باعث بن رہا ہے،شعبہ زراعت پہلے ہی تباہ ہوچکا ہے اب گیس کی قیمت بڑھنے سے کھادوں کے ریٹس میں بھی کٸی گنا اضافہ ہوگیا جس سے جہاں ملک کا کاشتکار طبقہ پریشانی مبتلا ہے وہاں گندم کی فصل بھی متاثر ہوتی ہوٸی نذر آرہی ہے اگر حکومت نے کھاد کی قیمتوں پر قابو نہ پایا تو ملک میں موجود غذاٸی بحران خطرناک حد تک بڑھ جاٸے گا،کہنے کو تو پاکستان ایک زرعی ملک ہے مگر زراعت کی بحالی کیلٸے وہ اقدامات نہیں اٹھاٸے جارہے جنہیں اٹھانے کی ضرورت ہے اوپر سے موسمیاتی تبدیلی نے بھی کاشتکاروں کو درپیش مساٸل بڑھا دٸیے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ بنجر ہوکر رہ گیا ہے،حکومت نے اگر بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوٸی قیمتوں پر قابو پاتے ہوٸے کاشتکاروں کو حقیقی ریلیف فراہم نہ کیا تو اس کے ملکی معیشت پر انتہاٸی مضر اثرات مرتب ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی سنٹرل آفس میں ملاقات کیلٸے آنے والے کسانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوٸے کیا۔انہوں نے کہا کہ مستقبل پاکستان کی تمام تر ہمدردیوں کسانوں کے ساتھ ہیں ان کو درپیش مساٸل کے حل کیلٸے ہر فورم پر آواز بلند کی جاٸے گی۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ کاشتکار طبقہ اپنا خون پسینہ بہا کر ملک کی غذاٸی ضروریات کو پورا کرتا ہے انہیں اس طرح تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
سید راشد حسین بخاری
