BBC Urdu TV

گھوڑا دوڑ میں دس سالہ بچے کے زخمی ہونے پر ڈی پی او گجرات کا فوری نوٹس واقع کے ذمہ داروں

*گھوڑا دوڑ میں دس سالہ بچے کے زخمی ہونے پر ڈی پی او گجرات کا فوری نوٹس واقع کے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج*

*مرکزی ملزم گرفتار*

تھانہ صدر جلالپور جٹاں کے علاقے چناب ریس گراؤنڈ میں گھوڑا دوڑ کے دوران پیش آنے والے واقعہ میں ایک بچہ غلام محی الدین گھوڑے کے نیچے آکر شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کے فوری بعد پولیس موقع پر پہنچی اور بچے کو ہسپتال منتقل کیا۔
ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم خالد ولد محمد شریف کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Exit mobile version