BBC Urdu TV

گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجراں نمبر 1 میں سالانہ رزلٹ کی خوبصورت تقریب سجائی گئی

جہلم (رانا نویدالحسن )ڈاکٹر منصور احمد ، راجہ مختار احمد اور محمد امین کھوکھر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجرا ں نمبر 1 نے طلباء میں انعامات تقسیم کیے.

آج گورنمنٹ ہائی سکول کالا گوجراں نمبر 1 میں سالانہ رزلٹ کی خوبصورت تقریب سجائی گئی ۔جماعت ششم ، جماعت ہفتم اور جماعت ہشتم کے پوزیشن ہولڈر ہو نہار طلبہ میں اول دوم اور سوئم انعامات تقسیم کیے ،انعامات ڈاکٹر منصور احمد چیئرمین تسلیم ویلفیئر سوسائٹی کوٹلہ ائمہ ضلع جہلم کی فیملی کی طرف سے بچوں کو دیے گئے ، تقریب میں ڈاکٹر منصور اور عبدالرحمان نے کوٹلہ آئمہ سے بطور خاص شرکت کی اس کے علاوہ کوئز پروگرام میں سٹیج سیکرٹری انور سہیل نے طلباء سے سوالات پوچھے اور صحیح جوابات دینے والے بچوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا،رزلٹ کی اس تقریب میں بچوں کے والدین کے علاوہ سکول کونسل کے نمائندگان نے بھی شرکت کی پروگرام میں خصوصی شرکت جناب راجہ مختار احمد نے کی ادارہ ہذا کی طرف سے ان کو شیلڈ دی گئی اور ان کی سکول کے ساتھ محبت ،کاوش اور عقیدت کا اسکول کے اسٹاف نے اعتراف کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ،جماعت ششم میں اول پوزیشن ۔محمد فیاض نے حاصل کی ،جماعت ہفتم میں فرسٹ پوزیشن زوہیب حسن ۔اور جماعت ہشتم میں اول پوزیشن محمد سبحان نے حاصل،یاد رہے سکول ہذا میں ان تینوں کلاسیز کے 3 سیکشن ہیں ان ذہین طلبہ نے ان تینوں سیکشن میں میں سے پہلی پوزیشنیں حاصل کی ہیں ،ادارہ ہذا میں مجموعی طور پر بہترین کارکردگی دکھانے پر بھی جماعت ہشتم کے محمد سبحان ۔کو خصوصی انعام بھی دیا گیا ۔

Exit mobile version