گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر 1 میں سالانہ تقریب برائے تقسیم انعامات 24-2023 کا انعقاد کیاگیا
چیئرمین لانڈھی ٹاؤن عبدالجمیل نے تقریب میں خصوصی شرکت کی،
کراچی : (رپورٹ:عاصم آرائیں جہلمی)
گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول لانڈھی نمبر 1 میں سالانہ تقریب برائے تقسیم انعامات 24-2023 کا انعقاد انرایبل ہیڈ ماسٹر محترم جناب شاہد ساغر صاحب کی زیرِ نگرانی کیا گیا جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں شیلڈ ، میڈل 🏅 اور تحائف تقسیم کیے گئے تقریب کا آغاز کلام الہی سے ہوا نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم معروف نعت خواں جناب شفیق احمد صاحب کی آواز نے روحانی و عرفانی رنگ دیا لانڈھی ٹاؤن چیئرمین محترم عبد الجمیل صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی چیئرمین صاحب کی فکر انگیز گفتگو نے طلباء ، اساتذہ کرام اور والدین کی کاوشوں کو سراہا اور سوچ و فکر کا منفرد انداز فراہم کیا۔تقریب میں گسٹا سندھ کے مرکزی رہنما آنرایبل غازی محمد رفیق کاندھڑو صاحب ، آنرایبل پرویز ھارون صاحب سابق چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن ، آنرایبل ذوالفقار انور عباسی صدر گسٹا کورنگی ، آنرایبل جاوید صاحب ، آنرایبل تاج علوی صاحب ، محترمہ عزرا شفیق صاحبہ ، محترم ماجد اسحاق صاحب ، آنرایبل نادر خان صاحب ۔ آنرایبل عمر دراز صاحب سینئر ھیڈ ماسٹر ایف ساؤتھ ملیر ، آنرایبل مشاھد انور صاحب ڈائریکٹر بلدیہ اسکول ضلع کورنگی نے شرکت کی اور دیگر مہمانان گرامی نے اپنی شرکت اور اپنے خوبصورت اظہار خیال سے طلباء کو نئی سوچ ، اساتذہ کرام کو ہمت و حوصلہ، اور منتظمین کے کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ نظامت کے فرائض مفکر اسکول آنرایبل شہاب الدین صاحب نے نہایت خوبصورت اور دلکش انداز میں انجام دیئے اسکول کے دیگر آنرایبل اساتذہ کرام نے مہمانان گرامی کا استقبال کیا اور انہیں عقیدت و محبت سے مزین اجرک اور گلدستے پیش کئے
اختتام پر عزت مآب جناب خلیل احمد نجمی صاحب پرنسپل اسکول ھذا نے تمام شرکاء تقریب کا شکریہ ادا کیا اور تمام اساتذہ کرام کی اعلیٰ کاوشوں کو *اسناد برائے حسن کارکردگی* پیش کر کے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
