BBC Urdu TV

گورنر کے پی کی علی امین سے ملاقات، صوبے کے مسائل پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی

گورنر کے پی کی علی امین سے ملاقات، صوبے کے مسائل پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملک کو موجودہ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تنقید کے باوجود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔خیبرپختونخوا کے گورنر غلام علی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا سے گفتگو میں گورنر غلام علی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے صوبے کی معاشی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے پیسے نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈاپور نے مرکز میں صوبے کا جو کیس پیش کیا اس سے متعلق آگاہ کیا، وزیراعلیٰ کو صوبے کے آئینی اور معاشی مسائل پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی وسیاسی عدم استحکام سے نکالنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Exit mobile version