گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند کی رہائش گاہ آمد۔
گورنر کے پی نے ضلع مہمند کے ملک صاحبان سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور جلد حل ہونے کی یقین دہانی کی۔
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام صوبائی قیادت کا سابقہ ڈی جی لائیوسٹاک ڈاکٹر عالمزیب اور بیرسٹر علی زیب کی رہائشگاہ آمد۔گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے ضلع مہمند کے ملک صاحبان سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل سنے اور جلد حل ہونے کی یقین دہانی کی۔ تقریب میں ضلع مہمند کے ملک صاحبان اور مشران نے برپور شرکت کی اور ضلع مہمند کے مسائل گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی کو پیش کیے اور جلد حل ہونے کا مطالبہ کیا۔ ملک صاحبان اور مشران نے ڈاکٹر عالم زیب صاحب کی صوبہ خیبر پختونخوا اور مہمند قوم کے لئے خدمات کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر عالم زیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے پاکستان پیپلز پارٹی کی اس ملک اور قوم اور بالخصوص مہمند قوم اور قبائیلی عوام کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند نے گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی کی توجو ضلع مہمند اور خیبرپختونخوا کے اہم مسائل کی طرف دلائی اور اُن کے حال کے لیے تجاویز دی۔ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو ضلع مہمند آنے کی دعوت دی جو گورنر صاحب نے قبل کی اور جلد ضلع مہمند آنےکا وعدہ کیا اور ضلع مہمند کے مسائل ترجیحی طور پر حل کرنے کا وعدہ کیا۔ڈاکٹر عالمزیب خان مہمند نے تمام ملک صاحبان اور تمام مہمانوں کا ان کے رہائشگاہ آنے پر شکریہ ادا کیا۔
