BBC Urdu TV

گورنر پنجاب کی چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود سے خوشدامن کے انتقال پر تعزیت

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کی خوش دامن کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کے گھر گئے۔

گورنر پنجاب نے میاں عامر محمود اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

سردار سلیم حیدر نے میاں عامر محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خوش دامن کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، مرحومہ کے انتقال کا صدمہ بہت گہرا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو صبر دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

Exit mobile version