BBC Urdu TV

گورنر خیبر پختونخواہ کے ساتھ پہلی لائیوسٹاک پولٹری ٹاسک فورس کی میٹنگ۔

گورنر خیبر پختونخواہ کے ساتھ پہلی لائیوسٹاک پولٹری ٹاسک فورس کی میٹنگ۔

گورنر خیبرپختونخوا کو انٹرنیشنل لائیو اسٹاک، پولٹری اور فشیریز ایکسپو اور لائیوسٹاک پالیسی پر بریفنگ۔

پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ڈاکٹر عالمزیب کی سربراہی میں لائیوسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن اور پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔وفد میں صدر پولٹری ایسوسی ایشن آصف اعوان، صدر لائیوسٹاک فارمرز ایسوسی ایشن راجولی خان اور جنرل سیکرٹری نورالوہاب شامل تھے۔ وفد نے لائیوسٹاک اور پولٹری سیکٹر کو درپیش مسائل، چیلنجز اور حالیہ دو روزہ لائیوسٹاک و پولٹری ایکسپو کے حوالے سے گورنر صاحب کو تفصیلی بریفنگ دی۔گورنر خیبرپختونخوا جناب فصل کریم کنڈی کی زیرصدارت لائیو اسٹاک ، پولٹری اور فشیریز ایکسپو کے حوالے اور لائیوسٹاک پالیسی کے حوالے سے اجلاس گورنر ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف ایڈوائزر لائیو اسٹاک ، پولٹری اور فشیریز ڈاکٹر عالم زیب مہمند نے گورنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈاکٹر عالم زیب مہمند نے بتایا کہ دو روزہ انٹرنیشنل لائیو اسٹاک اینڈ پولٹری ایکسپو میں پچاس سے زائد اسٹالز لگائے گئے، جس میں قومی و بین الاقوامی کمپنیوں کے علاوہ ہزاروں فارمرز اور مقامی افراد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نیشنل لائیو اسٹاک پالیسی 2018 اور اسٹریٹجک پلان 2022 کے تحت 83 ارب روپے مالیت کے منصوبے صوبائی کابینہ سے منظور ہو چکے ہیں، جن میں قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پروگرام شامل ہیں۔ڈاکٹر عالم زیب مہمند نے گورنر خیبرپختونخوا سے درخواست کی کہ لائیو اسٹاک پالیسی اور اسٹریٹجک پلان پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض مسائل بین الصوبائی اور سرحدی نوعیت کے ہیں جن کے حل کے لیے وفاقی سطح پر تعاون ضروری ہے۔

Exit mobile version