*گندم کی چوری اور کرپشن جیسے سنگین جرم میں ملوث اہلکاروں اور انکے سہولتکاروں کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرا کے قانون کیمطابق کارواٸی عمل میں لاٸی جائیگی، عبدالجبار خان*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی براۓ خوراک عبدالجبار خان نے لانڈھی اور پپری کے گندم کے گوداموں کا اچانک دورہ کیا، ریپیئرنگ، مینٹیننس اور صفائی نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہا کہ گوداموں کے چیک اینڈ بیلنس کیلئے اچھی ساکھ کے حامل افسران کی خدمت حاصل کی جائیگی، چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کیمطابق محکمہ خوراک کو کرپشن سے پاک ادارہ بنایا جائیگا۔ قمبر شہداد کوٹ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہا کہ گندم کی چوری اور کرپشن جیسے سنگین جرم میں ملوث اہلکاروں اور انکے سہولتکاروں کیخلاف فوری ایف آئی آر درج کرا کے قانون کیمطابق کاروائی عمل میں لاٸی جائیگی۔ عبدالجبار خان کا کہنا تھا کہ گندم کی چوری کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے اس موقع پر ڈائریکٹر فوڈ سندھ محمد حسین بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سعیداللہ ناریجو اور دیگر افسران نے معاون خصوصی کو گندم کے زخیرے اور فیمیگیشن کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سال میں تین مرتبہ فیمیگیشن کی جاتی ہے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی عبدالجبار خان نے گوداموں کا تفصیلی معائنہ کیا بوروں سے گندم نکال کر خود چیک کیا سکیورٹی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوداموں دروازوں اور اسٹرکچر کی فوری ریپیئرنگ اور مینٹینس کیلئے پروپوزل تیار کیا جائے تاکہ گندم کو مزید محفوظ کیا جاسکے۔ عبدالجبار خان نے لانڈھی گودام پر موجود خالی زمین کو استعمال میں لانے اور مزید گودام بنانے کیلئے پی سی ون تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مستقبل میں کرائے پر گودام لینے کی ضرورت نہیں پڑیگی۔
